اردو

urdu

ETV Bharat / city

Kashmiri Students Stuck in Ukraine: یوکرین میں پھنسے کشمیری طلباء کو واپس لانے کا مطالبہ

روس کے یوکرین میں فوجی آپریشن کے اعلان کے ساتھ ہی، کم از کم 180 کشمیری طلباء یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں، جب کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام طلباء کو ہنگامی بنیادوں پر واپس لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ Kashmiri Students Stuck in Ukraine Jammu and Kashmir Students Association

یوکرین میں پھنسے کشمیری طلباء کو واپس لانے کا مطالبہ
یوکرین میں پھنسے کشمیری طلباء کو واپس لانے کا مطالبہ

By

Published : Feb 24, 2022, 3:18 PM IST

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن Jammu and Kashmir Students Association کے قومی ترجمان، ناصر کھو ہامی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 180 سے 200 کشمیری طلباء جو یوکرین میں کالجوں، یونیورسٹیوں میں پیشہ ورانہ اور غیر پیشہ ورانہ کورسز کے تحت پڑھ رہے ہیں، وہاں ایسے وقت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جب روسی فوج نے وہاں ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔'

سرینگر شہر کے رہنے والے عرفان احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'میرا بیٹا یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور 'میں پریشان ہوں کیونکہ میرا اس سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'یوکرین میں زیر تعلیم تمام بچوں کے والدین نے پریس انکلیو سرینگر میں جمع ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تمام کشمیری طلباء کی بحفاظت واپسی لانے کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جائے۔'

اس دوران، عہدیداروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ راج بھون نے یوکرین میں زیر تعلیم تمام طلباء کو ہنگامی بنیاد پر واپس لانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 'ہم یوکرین کے سفارت خانے کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام کشمیری طلباء کو بحفاظت واپس لایا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details