اردو

urdu

ETV Bharat / city

دو برس بعد ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس برآمد - واقعہ کربلا کی تاریخ پر ماتم حسین

ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے پیر کی سہپر کاٹھی دروازہ رعناواری سے جلوس برآمد ہوا، عزاداروں کی کثیر تعداد نے اس جلوس میں شرکت کی۔ جلوس میں نوجوانوں اور بچوں سمیت بزرگ عزاداروں نے غم حسینؓ میں ماتم، گریہ زاری اور سینیا کوبی کی۔

دو برس بعد ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس برآمد
دو برس بعد ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس برآمد

By

Published : Aug 16, 2021, 9:47 PM IST

Updated : Aug 16, 2021, 10:56 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے بعد یہ پہلا موقعہ ہے جب انتظامیہ نے محرام الحرم کی مناسبت سے اس طرح کے جلوس نکالنے کی اجازت دی ہے۔ سات محرم الحرام سردار الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے جنت کے سردار امام حسنؓ کے فرزند شہزادہ قاسمؓ سے منسوب ہے۔

دو برس بعد ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس برآمد

ملک بھر کے ساتھ ساتھ آج وادی کشمیر کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں شہزادہ قاسمؓ سے منسوب مہندی کے جلوس نکالے جاتے ہیں۔ جب مولا حسنؓ کے گھر شہزادہ قاسمؓ کی ولادت ہوتی ہے اسی وقت حضرت حسنؓ نے شہزادہ کی ماں سے فرمایا تھا کہ 'میرا یہ لعل میرے بھائی حسینؓ پر قربان ہوگا'۔

محرم الحرام دین اسلام کی سر بلندی کا عظیم مہینہ ہے اور یہ مہینہ دین کی بلندی کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس بھی دیتا ہے۔ اسی مناسبت سے وادی کشمیر کے اطراف واکناف میں امام عالی مقام کی یاد میں مسجدوں اور امام بارگاہوں میں عزاداری اور غم حسینی کی مجالس آراستہ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ جلوس کاٹھی دروازہ سے شروع ہو کر امام بارگاہ حسنہ آبادی رعناواری میں پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

'سانس لیتا ہوں تو روتا ہے کوئی سینے میں دل دھڑکتا ہے تو ماتم کی صدا آتی ہے'

Last Updated : Aug 16, 2021, 10:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details