شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زرعی یونیورسٹی) SKUAST Kashmir کی دو طالبات کو اٹلی کی پاڈووا یونیورسٹی میں ایراسمس پلس (Erasmus+) فیلو شپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ Two SKUAST Students Selected for Fellowship in Italyعمارہ حامی اور مدیحہ منظور نامی یہ طالبات سکاسٹ کشمیر کے بائیو ٹیکنالوجی شعبے میں اس وقت پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔
Two SKUAST Students Selected for Fellowship in Italy: شیر کشمیر یونیورسٹی کی دو طالبات اٹلی میں فیلو شپ کے لیے منتخب - زرعی یونیورسٹی کشمیر
فیلو شپ کے تحت زرعی یونیورسٹی کے ڈویٹرون آف پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی کی دو طالبات پلانٹ پروٹومکس اور میٹا بولومکس کے شعبے میں اٹلی میں جدید تربیت SKUAST Students Selected for Fellowship in Italyحاصل کریں گے۔
فیلو شپ کے تحت زرعی یونیورسٹی کے ڈویٹرون آف پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی کی یہ طالبات پلانٹ پروٹومکس اور میٹا بولومکس کے شعبے میں جدید تربیت حاصل کریں گے۔ Two Kashmiri Students Selected for Fellowship in Italyیہ پروگرام Erasmus+ کے تحت زرعی یونیورسٹی کشمیر اور یونیورسٹی آف پاڈووا، اٹلی کے درمیان طالب علموں کے اشتراک کا ایک حصہ ہے۔ یہ طالبات اٹلی یونیورسٹی میں 6 ماہ گزاریں گی۔
ڈویٹرون آف پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی میں اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر سجاد مجید زرگر Erasmus+ پروگرام کے کوارڈینیٹر ہیں، جس کے تحت فیکلٹی اور طالب علم پروٹومکس اور میٹابولومکس کے شعبوں میں اعلی درجے کی صلاحیت سازی کی خاطر اٹلی کی پاڈووا یونیورسٹی میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت ایک فیکلٹی ممبر اور ایک طالب علم پہلے ہی یونیورسٹی آف پاڈووا اٹلی میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔