گاندربل:تفصیلات کے مطابق گاندربل کے علاقہ ورپش سے ملحقہ آستانہ نار میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ Two Residential Houses Gutted in Ganderbal
آگ بجھانے کے لیے مقامی لوگوں نے سخت مشقت کر کے آگ پر قابو پالیا۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آستانہ نار ورپش میں بعد از دوپہر بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی، جس کے باعث محمد اشرف ٹھکری ولد غلام محی الدین کے ایک منزلہ رہائشی مکان اور غلام قادر میر ولد ثناء اللہ کے دو منزلہ رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔