اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: گرینیڈ حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی

جموں وکشمیر کےدارالحکومت سرینگر کے صراف کدل میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت بہتر بنائی جاتی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Aug 19, 2021, 10:18 PM IST

Updated : Aug 19, 2021, 10:42 PM IST

جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے صراف کدل میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جاوید احمد اور عبدالحمید کے بطور ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایک عام شہری جو حملے میں زخمی ہوا ہے ان کی شناخت خواجہ بازار کے فیاض احمد مٹو کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پرھیں:


وہیں گرینیڈ حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور تلاشی کارروائی کی جارہی ہے تاکہ حملہ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔

Last Updated : Aug 19, 2021, 10:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details