سرینگر:اتوار کے روز سے انٹرنیٹ پر سرینگر کے نشاط علاقے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا جس ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ چند افراد منشیات اور شراب کا استمعال کرنے کے مقصد سے علاقے میں آئے تھے، لیکن پیر کے روز سرینگر پولیس نے اس معاملے پر کاروائی کرتے ہوئے کہا کہ ان تینوں افراد کو حراست میں لے لیا۔Drug Abuse in Srinagar
پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق " آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آیا جس میں نشاط کے چند مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے علاقے کے بالائی علاقوں میں کچھ شرابی اور منشیات کے عادی افراد کو پکڑا ہے۔ یہ ویڈیو مبینہ طور پر اتوار کی شام کو بنائی گئی تھی۔" بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ"اس معاملے پر مقامی لوگوں سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مکمل تعاون کے بعد لڑکوں کی شناخت کر کے انہیں حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے دو کی شناخت این آئی ٹی سرینگر کے طلباء کے طور پر ہوئی ہے، جو شراب کی تین بوتلیں لے کر جا رہے تھے جب کہ تیسرے کی شناخت لال چوک میں بریانی فروش کے طور پر کی گئی ہے۔"