مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے راجوری کے درہل علاقے میں پرگل میں فوجی کیمپ کی باڑ کو عسکریت پسندوں نے عبور کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو عسکریت پسند مارے گئے جبکہ چار فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہونے والے چوتھے فوجی کی شناخت نشانت ملک کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ریاست ہریانہ کے حسار ضلع کے ہنسی آدرش نگر کے رہنے والے تھے۔
جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے مطابق درہل کے پولیس اسٹیشن سے تقریباً چھ کلو میٹر کے فاصلے پر یہ واقعہ پیش آیا۔ مقام واقعہ پر اضافی فورس روانہ کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:Encounter in Budgam: بڈگام تصادم ختم، تین عسکریت پسند ہلاک