سری نگر:شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں پولیس نے دو نام نہاد صحافیوں کو بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گورنمنٹ مڈل اسکول چتراہل میں تعینات ایک استاد نے پولیس اسٹیشن کرالہ گنڈ میں تحریری طور پر شکایت درج کی کہ دو خود ساختہ صحافی اسکول احاطے میں داخل ہوئے اور طلبا کی ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ Two journalists arrested in Blackmailing Case
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں خود ساختہ صحافیوں نے سوشل میڈیا سائٹوں پر ویڈیو اپ لوڈ نہ کرنے کے عوض اسکول اساتذہ سے 15 ہزار روپیہ کا تقاضہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھتہ خوروں کو حراست میں لے کر اُن کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 85کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔