ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق یہ شدت پسند ریاستی دارالحکومت میں 26 جنوری کو ہونے والی تقریبات میں کسی بڑے حملے کو انجام دینے کی سازش میں تھے۔
جیش محمد کے پانچ شدت پسند گرفتار - سری نگر پولیس
جموں و کشمیر میں سری نگر پولیس نے جیش محمد کے آج بتاریخ 16 جنوری 2020 کو بڑی کاروائی کرتے ہوئے پانچ شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔
جیش محمد کے پانچ شدت پسند گرفتار
پولیس کے مطابق حال ہی میں شہر کے ہبک اور کشمیر یونیورسٹی کے پاس ہوئے حملے میں بھی یہ شدت پسند ملوث تھے۔
وہیں پولیس نے مزید کہا کہ دیگر حملوں میں بھی ان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے تا ہم پوچھ گچھ ابھی جاری ہے۔
گرفتار شدہ افراد کے افراد کے پاس سے متعدد ہتھیار بھی برآد کیے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا اتظار ہے۔