وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک اور ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دونوں اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ 18 مئی کو جانے مانے ماؤنٹینیئرنگ گائیڈ کامی ریٹا شرپا کی نگرانی میں 11 اراکین پر مشتمل پولیس ٹیم، جس میں جموں و کشمیر پولیس کے دو اہلکار بھی شامل تھے، نے ایورسٹ کی چڑھائی شروع کی تھی اور منگل کی صبح اسے سرَ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔