اردو

urdu

ETV Bharat / city

Explosion near LoC: ایل او سی کے قریب دھماکہ، دو فوجی اہلکار زخمی - پونچھ میں دھماکے میں دو فوجی اہلکار زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول LoC کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس میں دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Two Army Personnel injured

ایل او سی کے قریب دھماکہ، دوفوجی اہلکار زخمی
ایل او سی کے قریب دھماکہ، دوفوجی اہلکار زخمی

By

Published : Jun 12, 2022, 7:45 PM IST

Updated : Jun 12, 2022, 7:52 PM IST

جموں صوبہ کے سرحدی ضلع پونچھ میں ایل او سی کے قریب ہوئے ایک دھماکے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل بالاکوٹ کی ایل او سی کے قریب ہوئے ایک بارودی سرنگ دھماکے میں کم از کم دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ Two Army Personnel injured

ذرائع کے مطابق فوجی اہلکار بالاکوٹ میں فوجی چوکی کے نزدیک گھاس و جھاڑیوں کی صفائی کررہے تھے، تبھی اچانک ہوئے دھماکے میں فوج کی 19کمان کے دو فوجی زخمی ہوگئے، جن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ وہیں سکیورٹی فورسز اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Srinagar: سرینگر میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

Last Updated : Jun 12, 2022, 7:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details