پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے عوام کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ ہر وقت کوشش کرتے ہیں، تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Ambulances Donated by DDC Member: پلوامہ کے دو پبلک ہیلتھ سینٹروں کو ایمبولینس وقف - latest news ddc member pulwama
ڈی ڈی سی ممبر پلوامہ جاوید رحیم بھٹ DDC Member Javed Rahim Bhat نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے ہمراہ رہمو اور مورن علاقے کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران علاقے کے لوگوں کی اچھی طبی نگہداشت کے لیے پبلک ہیلتھ سینٹر رہمو اور ہیلتھ سینٹر مورن کو دو ایمبولینس فراہم Ambulances Donated by DDC member کی گئیں۔

انہوں نے دورے کے دوران پی ایچ سی رہمو کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے طبی و نیم طبی عملے ملاقات کی اور پی ایچ سی میں جاری کام کے حوالے سے جانکری حاصل کی۔
اس دورہ کے دوران انہوں نے رہمو میں تعمیر ہورہے سپورٹس اسٹیڈیم کے کام کا جائزہ لیا۔وہیں افسران پر زور دیا گیا کہ وہ اس کو جلد از جلد تعمیر کرکے عوام کے لیے وقف کریں۔
وہیں اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر جاوید رحیم بھٹ نے پی ایچ سی رہمو اور ہیلتھ سنٹر مورن کو ڈی ڈی سی گرانٹ کے تحت دو ایمبولینسیں فراہم کی تاکہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے ڈی ڈی سی ممبر اور ڈی سی پلوامہ کی نوٹس میں اپنے علاقے کے مسائل لائے اور انہیں حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس کے جواب میں عوام کو یقین دلایا گیا کہ ان کے مسائل کا ازالہ جلد از جلد کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر جاوید رحیم بھٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میرے کوشش رہتے ہے کہ میرا علاقے میں جو بھی مسائل ہوں ان کو حل کیا جائے۔"
- یہ بھی پڑھیں:MoU Signed Between IAL & IUST: اسلامک یونیورسٹی اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے مابین مفاہمت پر دستخط
انہوں نے کہا کہ "ہم کوشش کررہے کہ ان لوگوں کی بہتر طبی نگہداشت کے لئے ہم کام کررہے اور ہم عوام کو ہر طرح کی سہولیات پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔"
اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے بات کرتے ہوئے کہا محمکہ صحت ایک حصہ ہے جس کو ہر طرح کی سہولیات سے لیس رکھنے کی ضرورت ہیں۔