سرینگر: شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں اور دلکش زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لیے سجانے سنوارنے کے لیے کام شد ومد سے جاری ہے۔
بتادیں کہ باغ گل لالہ کو رواں ماہ کی 23 تاریخ سے سیاحوں کے لیے کھولا جا رہا Tulip Garden Open For Publicہے۔ذرائع کے مطابق باغ کو سیاحوں کے لیے سجانے سنوارنے کا کام شد ومد سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں باغبان پودوں کی سینچائی و کھدائی و دیگر امور انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔
ذرائع کے مطابق قریب 6 سو کنال اراضی پر محیط اس باغ گل لالہ میں لاکھوں اقسام کے خوبصورت اور دلپذیر ٹولپ پودوں کو لگایا گیا ہے اور باغ جنت کا نظارہ پیش کررہا ہے۔
باغ کے ایک منتظم نے بتایا کہ امسال کافی زیادہ تعداد میں سیاحوں کے آنے کی امید ہے کیونکہ سال گذشتہ تمام تیاریوں کے بعد یہاں کوئی نہیں آسکا۔
انہوں نے کہا کہ باغ کو سیاحوں کے لئے پوری طرح سے تیار کیا جا رہا ہے اور ہم دعوے سے کہتے ہیں جو بھی سیاح اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک بار یہاں آئے گا وہ پھر ہر سال یہاں آتا رہے گا۔
اسسٹنٹ فلور کلچر آفیسر ٹولپ گارڈن انعام الرحمن نے بتایا کہ ایشیاءکے سب سے بڑے باغ گل لالہ کو 23 مارچ کو سیاحوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔