سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کی انتظامیہ Administration of Jammu and Kashmir پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج لال چوک گھنٹہ گھر پر قومی پرچم کی محض تصویر کے لئے توہین کی گئی۔ Why Insult National Flag For Photo Ops, Asks Omar
واضح رہے کہ سرینگر کے لال چوک میں دہائیوں سے قائم گھنٹہ گھر پر جند سیاسی کارکنوں نے سیکورٹی کے سخت پہرے کے بیچ ترنگا لہرایا گیا۔ تاہم چند گھنٹوں کے بعد ہی انتظامیہ نے اس کو واپس اتار دیا۔
عمر عبداللہ نے اس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ترنگا گھنٹہ گھر سے چند گھنٹوں کے بعد ہی غائب ہوا۔
انہوں نے لکھا کہ یہ ایک روز کے لئے بھی وہاں نہیں رکھا گیا۔ فوٹو کے لیے پرچم کی توہین کیوں کی گئی۔ کیا حب وطنی اور قوم پرستی یہیں تک محدود رہ گئی۔ فوٹو اور ٹرالنگ کے لئے۔'