وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے دہرمونہ گاؤں کے مقامی لوگوں نے کینڑل مارچ Candle March in Budgam کرتے ہوئے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔Tribute to CDS General Bipin Rawat In Budgam۔ اس موقع پر لوگوں نے ہاتھوں میں موبتیاں اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مقامی لوگوں نے ہلاک شدہ جنرل کو ملک کا ہیرو مانتے ہوئے ان کو سراہا۔لوگوں کے مطابق جنرل بپن راوت نے ملک کے لیے بے لوث خدمات انجام دی ہے جس کے لیے قوم ان کی کی خدمات کو عمر بھر یاد رکھا گا۔
واضح رہے کہ تمل ناڈو کے کُنور میں ویلنگٹن آرمی سینٹر کے قریب انڈین آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار Chopper Crash ہوگیا جس میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت CDS Gen Bipin Rawat اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
سی ڈی ایس بپن راوت CDS Bipin Rawat کی زندگی کا ایک بڑا حصہ بھارتی فوج کی خدمت میں گزرا۔ وہ بلندی پر جنگ لڑنے کے ماہر تھے۔ جنرل بپن راوت اب ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن ان کے کارنامے اور حصولیابیاں ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ تازہ رہیں گی۔