جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں فوج کے ہیڈکوارٹر میں دفاعی سربراہ جنرل بپن راوت کی یاد میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
دعائیہ مجلس میں ان کی روح کی شانتی کے لیے دعا کی گئی۔ وہیں ان کے اعزاز میں خاموشی بھی اختیار بھی کی گئی۔
اس موقع پر جی او سی سری نگر میں مقیم چنار کور کے لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے گیارہ دیگر افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کے ساتھ آئی جی پی کشمیر وجے کمار اور سری نگر کے میئر جنید عظیم متو بھی تھے۔
جنرل روات کو یاد کرتے ہوئے ڈی پی پانڈے کا کہنا ہے کہ"لوگوں نے درخواست کی تھی کہ وہ جنرل بپن راوت اور ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سری نگر میں وار میموریل پر کشمیر کے لوگوں کی طرف سے جنرل بپن روات کو خراج تحسین ہے۔"
ان کا مزید کہنا ہے کہ 'جنرل راوت کا وادی کے لوگوں کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔ آپ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دیکھا کہ کس طرح لوگوں نے موم بتی کی روشنیوں، مارچ کا اہتمام کیا اور دہلی میں تقریبات میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔'
سرینگر کے میئر جنید عظیم متو نے بھی بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس استاف جنرل بپن راوت کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ یہاں جنرل راوت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے یہاں بھی خدمات انجام دی تھیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کشمیر اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کتنے جڑے ہوئے تھے۔"
اس موقع پر سرینگر کے بادام باغ چھاؤنی میں واقع وار میموریل پر شمعیں روشن کرنے کے ساتھ حب الوطنی کے گیت گائے گئے۔
کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت CDS General Bipin Rawat کی آخری روسومات آج قومی دارالحکموت دہلی میں پورے سرکاری طور پر ادا کی گئی۔دہلی میں سی ڈی ایس بپن راوت کو ان کی دہلی کی رہائش گاہ پر 17 توپوں کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی۔
آخری رسومات کے داروان وزیر داخلہ امت شاہ سمیت دیگر رہنماوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔