اردو

urdu

ETV Bharat / city

سری نگر: ٹریکنگ کا سامان اب کرائے پر بھی دستیاب

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں محکمہ سیاحت کی جانب سے ٹریکنگ کا شوق رکھنے والے سیاحوں کے لیے اب ٹریکنگ کا سامان کرائے پر بھی دستیاب ہوگا۔ اس شاپ پر ٹریکنگ سے متعلق تمام ضروری چیزیں کرائے پر دی جائیں گی، جن میں خاص طور پر ٹریکنگ بیگ، جوتے وغیرہ مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

ٹریکنگ کا سامان اب کرائے پر بھی دستیاب
ٹریکنگ کا سامان اب کرائے پر بھی دستیاب

By

Published : Aug 2, 2021, 7:07 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ' محکمہ سیاحت کی جانب سے اس دکان کو گذشتہ جمعرات (جولائی 29) کے روز کھولا گیا ہے۔ اس کا مقصد بس اتنا ہی کہ یہاں ٹریکنگ کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکے۔

سری نگر: ٹریکنگ کا سامان اب کرائے پر بھی دستیاب

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'جموں و کشمیر ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے بہترین مقام ہے۔ یہ اونچائی والے ٹریک، جھیلوں، میدانوں کے لیے جانا جاتا ہے اس کے علاوہ ٹریکنگ کے لیے نئے ٹریک بھی کھولے گئے ہیں۔ ٹریک شاپ کے کھلنے سے یہاں کے ایڈونچر ٹورزام کو مزید فروغ ملے گا۔

اس موقع پر ٹریکنگ کی غرض آئے دو ٹریکرز نے بھی ای ٹی وی بھارت سے بتایاکہ'یہاں بہتر سامان کرائے پردستیاب ہیں۔ بنگلور سے آئے ٹریکر گورو شرما کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ٹریول پر پابندی تھی۔ جیسے ہی میرا ویکسینیشن ہوا میں ٹریک کے لیے یہاں آگیا۔ میں پہلے بھی کشمیر آیا ہوں لیکن اس ٹریک پر پہلی بار آیا ہوں۔ یہاں کرائے پر اچھا سامان دستیاب ہے اور یہ ایک اچھا قدم ہے۔

وہیں جموں کے رہنے والے اسمیک جین کا کہنا ہے کہ 'میں نے اپنی انجینئرنگ سرینگر سے کی ہے۔ اس دوران بھی ٹریک پر جاتا رہا ہوں۔ لیکن اس دوران کرائے پر ٹریکنگ سوٹ دستیاب نہیں تھا اور خریدنا بہت مُشکِل تھا لیکن اب اس ٹریکنگ شاپ کے کھلنے سے ہمیں کافی آسانی ہو گی ساتھ ہی کافی چیزیں خریدنی نہیں پڑیں گی۔

مزید پڑھیں: نایاب ہانگل کی آبادی میں اضافہ

آپ کو بتاتا چلوں کی سری نگر میں کافی ٹریکنگ پلیسز ہیں جہاں سیاح اپنا وقت گزارنے اور یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے آتے رہتے ہیں ساتھ میں یہاں ٹریکنگ بھی کرتے ہیں ٹریکنگ کے لیے ٹریکنگ سوٹ خریدنا ہوتا تھا جو کہ کافی قیمتی ہوتا ہے لیکن اب کرائے پر یہ سہولیات ملنے سے ٹریکرز کافی خوش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details