انہوں نے کہا کہ 'ریاست میں درختوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے جو ماحول کے لیے باعث تشویش ہے۔'
'جموں و کشمیر میں 50 لاکھ پودے لگائے جائیں گے' - گورنر ستیہ پال ملک
ریاست جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
tree plantation
انہوں نے کہا کہ 'رواں برس میں حکومت کے ذریعے ریاست میں 50 لاکھ نئے پودے، شجر کاری مہم کے تحت لگائے جائیں گے۔'
سرینگر میں اس شجر کاری مہم کو ریاستی محکمہ جنگلات نے گورنر کے ہاتھوں سے شروع کیا اور گورنر نے سرینگر کے گپکار میں زبرون پہاڑ کے دامن میں پہلا پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔