اردو

urdu

ETV Bharat / city

Travel to Kashmir by Cycle:سائیکل کے ذریعہ ممبئی سے سوپور کا سفر - سائیکل سے ملک بھر کا دورہ کرنے کا خواہشمند

فیروز نے کہا کہ وہ اپنی سائیکل سے ملک بھر کا دورہ کرنا چاہتے ہیں ،اور اسی مقصد سے انہوں نے ڈیڑھ سال قبل اپنے سفر کا آغاز کیا تھا،انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے تمام ریاستوں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں سے مل کر ان سے ان کی تہذیب و ثقافت معلوم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ Feroze wants to travel across the country by bicycle

ممبئی سے سوپور کا سفر
ممبئی سے سوپور کا سفر

By

Published : Jul 28, 2022, 1:33 PM IST

مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی سے ایک55 سالہ شحص سائیکل سے سفر کرتے ہوئے اور ملک کے متعدد ریاستوں سے گزرتے ہوئے اب مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے سوپور پہنچا ہے،فیروز نامی شخص ڈیڑھ سال قبل اس سفرپر نکلے تھے،آج ڈیڑھ سال کے بعد وہ سوپور پہنچے ہیں۔

ممبئی سے سوپور کا سفر

Feroze wants to travel across the country by bicycle


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے فیروز نے کہا کہ سائیکلنگ( Cycling ) کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنی سائیکل سے ملک بھر کا دورہ کرنا چاہتے ہیں ،اور اسی مقصد سے انہوں نے ڈیڑھ سال قبل اپنے سفر کا آغاز کیا تھا،انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے تمام ریاستوں کا کا دورہ کرنا چاہتہ ہیں ،اور ریاست کے لوگوں سے مل کر ان سے ان کی تہذیب و ثقافت معلوم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی عمر 55 سال ہے، عمر کے اس مرحلہ میں انہیں سائیکل چلانے کا شوق ہے،اور وہ سائیکل سے ہی ملک بھر کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا سائیکل پر سفر کرنے کا رواج پھر سے عام ہوگا؟

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر خوبصورت جگہ ہے، اور وہ گزشتہ چند دنوں سے کشمیر کے مختلف اضلاع کا دورہ کر چکے ہیں، اور وہ اب لداخ کا بھی دورہ کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ کشمیر کے لوگ کافی اچھے ہیں،اور ہندوستان کے ہر ریاست سے لوگوں کو اس جگہ پر سیر و تفریح کے لے آنا چاہیے،انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سائکل چلانا چاہیے تاکہ وہ چاق و چوبند رہ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details