سرینگر:ج آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے حالیہ حکمنامے کے خلاف جموں و کشمیر میں 30 مارچ کو چکہ جام کی کال دی ہے۔ ایسوسی ایشن نے ان تمام حکم ناموں کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔All Jammu and Kashmir Transport Association
ایسوسی ایشن نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں ایل جی انتظامیہ نے چار حکمنامہ جاری کیے ہیں جو ٹرانسپورٹ شعبہ کے خلاف ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ انتظامیہ نے کمرشل گاڑیوں کی عمر 25 برس سے گٹا کر 20 برس کردی ہے۔ جس کو واپس لینا ضروری ہے۔