وادی کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ Public Transport J&K سے جڑے افراد گزشتہ ہفتوں سے پولیس انتظامیہ کی وجہ سے پریشانی کی حالت میں ہیں۔
کشمیر کے متعدد اضلاع میں تعینات ٹریفک Traffic Department J&kاور دیگر پولیس اہلکار گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں سے 'سیو گرل چائلڈ' Save Girl Child کے نام سے پیسے جمع کر رہیں ہیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے گاڑی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ان کو بلاوجہ روک رہے ہیں اور ایک پرچی ان کے ہاتھ میں تھام کر ان سے پیسہ وسول رہے ہے۔
ڈرائیوریوں کے مطابق ان پرچیوں کے بارے میں جب وہ پولیس سے سوال کرتے ہے تو اس کو چالان کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیور اور مالکان نے بتایا کہ یہ مشکوک سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جس کا انتظامیہ نوٹس نہیں لے رہی ہے۔
ڈرائیوروں نے بتایا کہ سیو گرل چائلڈ کے نام سے پوسٹر ان کی گاڑی کو چسپاں کئے جاتے ہیں اور اس کے عوض میں پولیس ان سے پیسے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کے مطابق ان پرچیوں پر نہ کسی سرکاری محکمے یا کسی این جی او کے متعلق کوئی بھی جانکاری موجود نہیں ہے جس کے وجہ سے انہیں یہ پرچیاں مشکوک لگ رہی ہیں۔