اردو

urdu

ETV Bharat / city

J&K Govt Orders Minor Reshuffle of Police Officers:جموں و کشمیر انتظامیہ میں افسران کے تبادلے - پولیس اہلکاروں اور سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے

محکمہ پولیس میں بھی تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن میں امتیاز اسماعیل پرے (آئی پی ایس) جو ایس ایس پی کرائم کشمیر تھے، انہیں کمانڈنٹ آئی آر پی 8 ویں بٹالین کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ Govt Orders Major Reshuffle In Administration; Several DC’s Transferred

افسران کے تبادلے
افسران کے تبادلے

By

Published : May 5, 2022, 8:47 AM IST

Updated : May 5, 2022, 8:53 AM IST

جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے بدھ کی رات دیر گئے پولیس و سیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے صوبائی کمشنر جموں، ضلع مجسٹریٹ اور پولیس افسران کے تبادلے و تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔ Govt Orders Major Reshuffle In Administration; Several DC’s Transferred

انتظامیہ کے حکمناموں کے مطابق صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لینگر (آئی اے ایس) جن کے پاس ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموں میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی تھا، جسے تبدیل کرکے محکمہ پلاننگ اور مونیٹرنگ کا سیکرٹری کے طورپر تعینات کیا گیا ہے۔

سشما چوہان( آئی اے ایس) جو تعطیل پر ہیں، انہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ بھوپندر کمار (آئی اے ایس) جو ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کے عہدے پر تعینات تھے،انہیں ٹرانسپورٹ کمشنر کے عہدے پر فائز تعینات کیا گیا ہے۔ انشول گرگ (آئی اے ایس) ڈپٹی کمشنر جموں کا تبادلہ کرکے چیف ایگزیکٹو افسر ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سید سحرش اصغر کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کریتیکا جیوتسنا (آئی اے ایس) کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر ادھم پور تعینات کیا گیا ہے۔ راہول پانڈے( آئی اے ایس ) جو لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر اطلاعات، جموں و کشمیر، ڈائریکٹر آرکائیوز، آثار قدیمہ اور عجائب گھر، جموں و کشمیر اور سکریٹری جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز، کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے تھے، ان کا تبادلہ کیا ہے، اور انہیں ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

طارق احمد زرگر (جے کے اے ایس) ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کشمیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ محمود احمد شاہ، (جے کے اے ایس) ڈائریکٹر صنعت و تجارت کشمیر کو اس عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

خالد جہانگیر( جے کے اے ایس) چیئرمین جموں کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ امام الدین کو ڈائریکٹر رولر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس میں بھی تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن میں امتیاز اسماعیل پرے (آئی پی ایس) جو ایس ایس پی کرائم کشمیر تھے، انہیں کمانڈنٹ آئی آر پی 8 ویں بٹالین کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ امرت پال سنگھ (آئی پی ایس) ایس پی شوپیاں کا تبادلہ کرکے ایس ایس پی کرائم کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

سدھانشو ورما (آئی پی ایس) جو ایس پی سوپور تھے کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی کرائم جموں کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ سندیپ گپتا (آئی پی ایس) ایس پی ہندواڑہ کا تبادلہ کرکے ایس پی (ٹیک) سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

شیمہ نبی قصبہ(آئی پی ایس) ایس پی (ٹیک) سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرز کا تبادلہ کرکے ایس پی ہندواڑہ کے طورپر تعینات کیا گیا ہے۔ تنوشرے (آئی پی ایس ) ایس پی ایسٹ سری نگر کا تبادلہ کرکے ایس پی شوپیاں کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

آئی اے ایس افسر اتل ڈلو جو محکمہ خزانہ کے کمشنر تھے، انہیں محکمہ زراعت کا فائنانشل کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ،اور ان کی جگہ آئی اے ایس افسر وویک بھارتواج نے لی ہے۔ ان کا چیئرمین بورڈ آف پروفشنل اینٹرنس ایکزامنیشن کا اضافی عہدہ برقرار رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Transferred of District Judges in J&K: چھ ضلع ججوں کا تبادلہ


آئی اے ایس افسر نوین چودھری جو محکمہ زراعت، پشو پالن اور محکمہ باغبانی کو محکمہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا پرنسپل انتظامیہ سیکرٹری کے طورپر تعینات کیا گیا ہے۔

Last Updated : May 5, 2022, 8:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details