سب ضلع ترال میں محکمۂ بجلی کی کارگزاری اطمینان بخش نہیں ہے جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے کیونکہ ان کا الزام ہے کہ سرما کے دوران ان کو غیر اعلانیہ کٹوتی کا سامنا رہتا ہے اس لیے محکمے کو سرما سے قبل ہی محکمے کو اس بارے میں ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاہم محکمے کا دعویٰ ہے کہ سرما کی تیاریاں کی گئی ہے اور صارفین کو بلا خلل بجلی فراہم کرنے کے لیے محکمہ تیار ہے۔
ایک مقامی شہری بلیا خان نے بتایا کہ ترال علاقے میں ابھی بجلی کی مجموعی صورتحال بہتر نہیں ہوگئی ہے اور، سرما کے دوران تو کئ روز تک بجلی گل رہتی ہے لیکن صارفین کو بل ادا کرنی پڑتی ہے اس لیے ہماری گزارش ہے کہ سرما سے قبل ترال میں بجلی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔