ترال:سب ضلع ترال کے آری پل بلاک میں گزشتہ برس سے مجموعی ترقی میں نمایاں تبدیلی رونما ہو رہی ہے اور پورے تحصیل میں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی ہو رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی DDC member Manzoor Ahmad Ganie نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کیا۔
منظور گنائی نے بتایا کہ آری پل ایک پسماندہ علاقہ تھا،تاہم گزشتہ برس سے جب سے لوگوں نے انہیں منتخب کیا ہے تو انتظامیہ کے تعاون سے اس علاقے میں بہت ترقی ہوئی ہے اور ان علاقوں میں بجلی پہنچائی ہے جہاں گزشتہ تیس برسوں کے دوران بجلی دستیاب نہیں تھی۔
انہوں نے کہا اس علاقے کے ترقی کے لیے دیگر شعبوں کی طرح بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے،تاکہ یہاں کے بے روزگار خود روزگار کما سکے گئے۔