اردو

urdu

ETV Bharat / city

Training Program for Vaccination of Children: پلوامہ میں بچوں کے ویکسینیشن کے لیے تربیتی پروگرام - بچوں کی ویکسنیشن مہم

تین جنوری سے شروع ہونے والی بچوں کی ویکسنیشن مہم کو بہترین طریقے سے انجام دینے کے لیے پانپور میں میڈیکل افسروں کے لیے ایک تربیتی پروگرام Training Program for Vaccination of children کا انعقاد کیا گیا۔

training program held in pampore for vaccination of children
بچوں کے ویکسینیشن کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

By

Published : Jan 1, 2022, 8:00 PM IST

جنوبی کشمیر، ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور میں میڈیکل افسروں کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 15 سے 17 سال تک کی عمر کے لیے تین جنوری سے شروع ہونے والی ویکسنیشن مہم Vaccination of children کو بہترین طریقے سے انجام دینے کے لیے افسروں کو ضروری ھدایت دی گٸ۔

بچوں کے ویکسینیشن کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

تربیتی پروگرام Training Program in Pampore کے دوران اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے کہ کیسے زیادہ سے زیادہ بچوں تک پہنچ کر انہیں ویکسین کی خوراک دی جائے۔

اس موقع پر ضلع پلوامہ کے تمام بلاکوں میں ویکسنیشن مہم کو احسن طریقے سے انجام دینے اور ہدف کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ کوروناواٸرس جیسی مہلک وبائی بیماری پر مکمل طور سے قابو پایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Addresses to Nation: پندرہ سے اٹھارہ برس کے بچوں کے لیے ویکیسن کی شروعات

پروگرام میں بلاک میڈیکل افسر پانپور ڈاکٹر اسماء نظیر، تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین و دیگروں افسروں نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details