اردو

urdu

ETV Bharat / city

Workshop At GDC Pulwama: پلوامہ میں محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس کی جانب سے ورکشاپ - فوڈ سیفٹی افسر پلوامہ۔

پلوامہ میں محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس نے ایف ایس ایس اے آئی اور پرفیٹی انڈیا کے اشتراک سے آج گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ میں فوڈ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ تربیت و ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔Training cum Workshop on Food fortification held at GDC Boys Pulwama

پلوامہ میں خوراک کی مضبوتی پر ورکشاپ۔
Workshop At GDC Pulwama

By

Published : Apr 7, 2022, 7:36 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس پلوامہ نے ایف ایس ایس اے آئی FSSAI اور پرفیٹی انڈیا کے اشتراک سے آج گورنمنٹ ڈگری کالج بائز پلوامہ میں فوڈ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ تربیتی و ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں آئی سی ڈی ایس ICDS اور محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن drugs and food control organisation کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر سرین جیت سنگھ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی آفیسر پلوامہ نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کو مضبوط بنانے اور اس کے صحت کے فوائد کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری کی ضرورت پر زور دیا اور صحت مند طرز زندگی اور غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا۔

Workshop At GDC Pulwama
پرفیٹی انڈیا کے وسائل کے افراد نے صارفین کو محفوظ اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے بڑے فوڈ بزنس ہاؤسز کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے تئیں عزم کو پورا کریں۔ ایف ایف آر سی کے وویک ارورہ نے قومی اعدادوشمار کے حوالے سے مضبوطی اور غذائیت کی ضرورت کی ایک مختصر پیشکش پیش کی۔

یہ بھی پڈھیں:Pulwama Youth Missing: اہل خانہ کی جانب سے نوجوان کو گھر لوٹنے کی اپیل
میڈیا سے بات کرتے ہوے شبیر احمد محمکہ ڈرگ آفیسر اور فوڈ سیفٹی آفیسر پلوامہ نے کہا ہے کہ اس ورکشاپ کا اصل مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ہے کہ فورٹفیکیشن اصل میں ہے کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details