ایک ریلوے عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کی طرف سے ایک ایڈوائزری موصول ہونے کے بعد پیر کے روز اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے تیسرے مرحلے کی پلوامہ اور شوپیاں میں پولنگ کے پیش نظر ریل سروس کو معطل رکھا گیا تھا۔
جنوبی کشمیر میں ریل سروس بحال - South Kashmir
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جمعہ کے روز حزب المجاہدین سے وابستہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت کے پیش نظر معطل کی جانے والی سری نگر بانہال ریل سروس منگل کے روز بحال ہوئی تاہم شمالی کشمیرمیں ریل سورس حسب معمول جاری تھی۔
جنوبی کشمیر میں ریل سروس بحال
انہوں نے کہا کہ تاہم پیر کی شام کو ایک تازہ ایڈوائزری موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ریل سروس کو منگل کے روز بحال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ منگل کے روز وادی میں ریل سروس حسب معمول جاری رہی۔