جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے راجوری کدل میں بدھ کو مبینہ طور پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ Firing in Srinagar کی۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوئے۔
پولیس اہلکار کی شناخت محمد عبداللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی محمد عبداللہ کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ٹریفک پولیس اہلکار محمد عبداللہ ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کے ساکن ہیں۔ اور اس وقت ٹریفک محکمے میں تعینات ہیں اور راجوری کدل میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 'شام کے وقت زخمی پولیس اہلکار پر گولیاں چلائی گئیں۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سرینگر میں اکتوبر کئی عام شہریوں جن میں بیشتر غیر مقامی مزدور شامل تھے۔ انہیں نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کردیا تھا۔ تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ ان ہلاکتوں میں عسکریت پسند ملوث تھے۔ جنہیں مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیا چکا ہے۔
مزید پڑھیں:Srinagar School Firing: سرینگر کے اسکول میں فائرنگ، دو ٹیچرز ہلاک
ان ہلاکتوں کے بعد سے وادی میں خوف کا ماحول پیدا ہے گرچہ سیاسی و سماجی حلقوں نے ان حملوں کی مذمت بھی کی تھی۔