جدیدیت سے جہاں روز مرہ کے کام آسان ہو گئے ہیں اور وقت کی بھی بچت ہوتی ہے لیکن قدیمی طرز کی بات ہی الگ ہے۔ ایسے میں اگر کشمیری وازوان Kashmiri wazwaan کی بات کریں تو مشینوں اور ٹیسٹ میکر کے استعمال سے اس کے ذائقے کے معیار میں کافی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
روایتی کشمیری وازوان 'دارالسلام ریستوران' میں دستیاب جہاں بیشتر کشمیری وزوان Kashmiri wazwaan تیار کرنے والے ریستوراں معیار کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وقت کی بچت پر توجہ دے رہے ہیں، وہیں سرینگر شہر کے بٹہ مالو علاقے میں ایک ریستوران (دارالسلام) بھی ہے۔جن کا مقصد وازوان کو روایتی طریقوں پر تیار کرنا اور پروسنا ہے۔
اس تعلق سے شکیل احمد پنڈت کا کہنا ہے کہ 'ہمارا مقصد ہے کہ ہم روایتی وازوان کے طریقہ کو دوبارہ عام کریں۔ اس لیے ہمارے یہاں تیار کی جا رہی وازوان کے پکوان میں کسی بھی قسم کے ٹیسٹ میکر ڈالے نہیں جاتے اور اس کے علاوہ پران کا استعمال کیا جاتا ہے۔پران کا روایتی طور پر وازوان میں استعمال کیا جاتا تھا۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ 'عالمی وبا کی وجہ سے ہوٹل انڈسٹری کو کافی نقصان پہنچا ہے اس لیے اب اپنے ریستوران میں تمام رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں خواتین کے لیے علحیدہ انتظامات ہیں اور سردی کے پیش نظر گرمی کے بھی معقول انتظامات رکھے گئے ہیں'۔
ریستوران کی لوکیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 'اگر چہ شہر کے بیشتر ریستوران جھیل ڈل کے کنارے اور شہر کے مرکز میں واقع ہیں تاہم ہم نے بٹہ مالو علاقے کا انتخاب بہت مشاہدے کے بعد کیا'۔
پہلے تو اس علاقے میں ایسا کوئی ریستوران نہیں تھا، دوسرا یہ جگہ صحت افزا مقام گلمرگ اور سونمرگ جانے والے راستے پر واقع ہے۔ یہاں سے شہر کا بس اسٹینڈ بھی کافی قریب ہے۔ اس لیے ہم نے ریستوران کے ساتھ ہوٹل بھی شروع کیا ہے'۔
وہیں ہوٹل کے باورچی کا کہنا ہے کہ 'ہم وازوان کی تھالی پروستے ہیں، جس پر طبق ماز، کباب ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہم رستہ روغن جوش اور گوشتبا پروستے ہیں۔اگر کوئی خریدار مرغ کی خواہش رکھتا ہے تو وہ بھی فراہم کیا جاتا ہے'۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ' خریداروں کو بھی ہمارے پکوان کافی پسند آرہے ہیں ریسٹورانٹ میں آئے ایک مہمان کا کہنا تھا کہ وازوان کا معیار اچھا تھا، روایتی جیسا ہی تھا۔ اگر ایسا معیار برقرار رہتا ہے تو میں ہمیشہ یہاں آؤ گا'۔