اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: قدیم آلات کے ذریعہ قدیم طریقہ سے حجامت - وبا کے دوران بھی میرا کام متاثر نہیں ہوا

سرینگر کے اعلیٰ کدل میں واقع اس قدیم حجام کی دکان کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ اس دور میں حجام کی ایسی دکان دیکھنے کو ملے، کیونکہ اس دور میں لوگ اپنی دکانوں کو مختلف جدید آلات سے سجاتے ہیں، تاکہ لوگ دکان کی جانب راغب ہوں، لیکن حکیم قیصر کی دکان میں ایسا کچھ بھی نہیں۔

حکیم قیصر کی قدیم دکان میں قدیم آلات سے قدیم طریقہ پر حجامت
حکیم قیصر کی قدیم دکان میں قدیم آلات سے قدیم طریقہ پر حجامت

By

Published : Nov 12, 2021, 9:56 PM IST

شہر سرینگر کے اعلی کدل علاقے کے رہنے والے حکیم قیصر احمد قیصر گزشتہ 35 برسوں سے حجام کے پیشے سے وابستہ ہیں اور خود کے لیے اسے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ سرینگر کے اعلیٰ کدل میں واقع ان کی حجام کی دکان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہی نہیں کہ اس دور میں بھی نائی کی ایسی دکان دیکھنے کو ملے گی، اس دور میں لوگ اپنی دکانوں کو مختلف جدید آلات سے سجاتے ہیں، تاکہ لوگ دکان کی جانب راغب ہوں لیکن حکیم قیصر کی دکان میں ایسا کچھ بھی نہیں، وہی سارے پرانے آلات سے یہ اپنے دکان پر آنے والوں کی حجامت بناتے ہیں۔

حکیم قیصر کی قدیم دکان میں قدیم آلات سے قدیم طریقہ پر حجامت

اُن کا کہنا ہے کہ جدید آلات سے میں مطمئین نہیں ہوں، گرچہ پرانے اُسترے تو اب بازار میں نہیں ملتے لیکن میرے پاس حجامت کے لیے جو چیزیں ہیں ساری قدیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل نوجوان قدیم دکان کی جانب راغب نہیں ہوتے، لیکن جو میرے یہاں آتے ہیں وہ میرے کام سے کافی مطمئین ہیں اور اللہ کے فضل سے کام بھی اچھا چل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرچہ میرے بچوں کو اس کام سے بالکل لگاؤ نہیں اور نہ ہی وہ اسے اپنا ذریعہ معاش اسے بنانا چاہتے ہیں، میرے تین بیٹے ہیں اور سب الگ الگ پیشے سے جڑے ہیں۔ایک بیٹا انجینیر ہے، دوسرا ڈاکٹر اور تیسرا پشمینا کی تجارت کرتا ہے۔ اس کام میں اُن کی دلچسپی نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں:حجام مالی بحران سے دو چار

قیصر کا کہنا ہے کہ وبا کے دوران بھی میرا کام متاثر نہیں ہوا، فرق پڑا تو جدید آلات پر منحصر حجاموں کو۔ قیصر حجامت کے علاوہ جلد کی بیماریوں کا بھی دیسی علاج کرتے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ پھوڑا و دیگر بیماریوں کے لیے میں دوا بھی بناتا ہوں۔ قیصر کے ایک پرانے گراہک ساجد احمد نے کہا کہ وہ بچپن سے قیصر کے پاس آتے ہیں اور جو دوا یہ دیتے ہیں اس سے بہت جلد فائدہ ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details