وادی کشمیر اپنی قدرتی خوبصورتی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں کے منفرد اور دلفریب سیاحتی مقامات ملکی، غیر ملکی و مقامی سیاحوں کو ہمیشہ اپنے جانب راغب کرتے Tourists in Kashmir ہیں۔
وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام سونہ مرگ میں جہاں ان دنوں غیر مقامی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد تازہ برف باری اور دوسرے قدرتی مناظر سے لطف اندوز Tourists Enjoying New Year 2022 in Sonmarg ہو رہی ہے، وہیں وہیں سیاح کشمیر کے خوبصورت مناظر دیکھنے کے لیے دوسرے سیاحتی مقامات کا بھی رخ کر رہے ہیں۔
سونہ مرگ میں موجود سیاحوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ ان میں سے جو پہلی بار کشمیر آئے ہیں وہ یہاں کی سحر انگیز خوبصورتی کو دیکھ کر محو حیرت ہیں۔
ممبئی سے آنے والے ایک سیاح نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار کشمیر آئی ہوں اور یہاں کی خوبصورتی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیا سال منانے کے لیے یہاں آئے ہیں جو میری بچپن کی خواہش تھی اور اس سال پوری ہو گئی۔اُنہوں نے دیگر لوگوں کو بھی وادی کشمیر آنے کی دعوت دی۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ نئے سال کا جشن منانے کے لیے کشمیر آئے ہیں اور یہاں کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔سیاحوں کے مطابق کشمیر واقعی جنت نظیر ہے۔ یہاں کی خوبصورتی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔