اردو

urdu

ETV Bharat / city

Sonamarg Reopened for Tourists: سونہ مرگ کو سیاحوں کےلیے کھول دیا گیا - سونہ مرگ کُھلا رکھنے سے صحت افزاء مقام پر چہل پہل

گزشتہ برس حکومت نے سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران کُھلا رکھنے کا فیصلہ لیا تاکہ ملک کے مختلف ریاستوں سے وادی کشمیر آنے والے سیاح، دیگر سیاحتی مقامات کے علاوہ سونہ مرگ سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔ decision to keep Sonmarg open during the winter

سونہ مرگ کُھلا رکھنے سے صحت افزاء مقام پر چہل پہل
سونہ مرگ کُھلا رکھنے سے صحت افزاء مقام پر چہل پہل

By

Published : Feb 15, 2022, 2:23 PM IST

غیر مقامی سیاح برف پوش پہاڑوں کی سیر سے لطف اندوز ہونے کے لیے جموں و کشمیر کے سونہ مرگ کا رُخ کرتے ہیں لیکن آمدورفت کے معقول ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Sonmarg closed in winter

تاہم امسال موسم سرما میں سونہ مرگ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیاح اس صحت افزاء مقام کے برفیلے پہاڑوں کی رعنائیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ Sonamarg was opened for tourists

سونہ مرگ کُھلا رکھنے سے صحت افزاء مقام پر چہل پہل

کئی برسوں سے سونہ مرگ، موسم سرما میں بند رہتا تھا، دسمبر کے مہینے میں یہاں پر برف کے علاوہ کچھ دیکھنے کو نہیں ملتا تھا اور اپریل کے پہلے ہفتے میں سونہ مرگ میں دوبارہ چہل پہل شروع ہوجاتی تھی۔

تاہم گزشتہ برس حکومت نے سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران کُھلا رکھنے کا فیصلہ لیا تاکہ ملک کے مختلف ریاستوں سے وادی کشمیر آنے والے سیاح، دیگر سیاحتی مقامات کے علاوہ سونہ مرگ سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔ decision to keep Sonmarg open during the winter

یہ بھی پڑھیں: Tourists Enjoying New Year 2022 in Sonmarg: غیر مقامی سیاح کشمیر کی خوبصورتی سے مسحور

اترپردیش سے ایک سیاح جوڑے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر کشمیر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر آنا اور یہان کی برفیلی وادیوں میں گھومنا ہمارا خواب تھا جو پورا ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details