فوجی ذرائع کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے چک سدیق خان حرمین علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔
سکیورٹی فورسز نے جب ایک مشتبہ مکان کی طرف بڑھنے لگے تو یہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا.۔
سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو غود سپردگی کی اپیل کے تھی لیکن عسکریت پسندوں نے سرنڈر نہیں کیا اور طرفین میں فائرنگ شروع ہوگئی جس دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت اشفاق احمد ڈار عرف ابو اکرم ساکن ہیف شرمال شوپیان اور ماجد اقبال بٹ ساکنہ نوپورہ باسکچھن شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔