جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کو 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔10ویں جماعت کے سالانہ امتحان نومبر 2021 میں منعقد ہوئے تھے۔
امسال کامیابی کے معاملے میں لڑکیوں نے لڑکوں کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا،جبکہ نجی اسکول کارکردگی کے معاملے میں سرکاری اسکولوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دسویں جماعت کے نتائج میں اس بار 19 طلبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان طلبہ میں 13 طالبہ بھی شامل ہے۔
طیبہ زہراہ نے دسیوں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی سرینگر کے شالیمار علاقے کی رہنے والی طیبہ زہرہ نے بھی ان امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی10th Class Topper From Srinagar ہے انہوں نے نجی اسکول آر پی اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے۔
اس کامیابی پر طیبہ کا کہنا ہے کہ وہ اسکول اسٹاف اساتذہ اور گھر والوں کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ انہیں ساتھ دیا اور اچھی رہنمائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
جے کے بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اس امتحان میں 72ہزار 684 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ان سال امتحان میں لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 78.74فیصدرہی جبکہ لڑکوں کی کامیبای شرح 78.14فیصد رہی۔