اردو

urdu

ETV Bharat / city

Three Shops Sealed in Srinagar سی اے پی ڈی کی کارروائی، تین دکانیں سربمہر - جموں و کشمیر نیوز

امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے کی انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ کی جس میں تین دکانوں کو سربمہر کرنے کے علاوہ دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا جو کہ زائد المیعاد اور من مانی قیمتوں میں خورد و نوش کی اشیاء فروخت کر رہے تھے۔ Three Shops Sealed For Charging High Rates In Srinagar

سی اے پی ڈی کی کارروائی 3 دکانیں سربمہر
سی اے پی ڈی کی کارروائی 3 دکانیں سربمہر

By

Published : Aug 17, 2022, 7:30 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کے سرینگر شہر میں بدھ کے روز امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے کے مارکیٹ چیکنگ سکواڈ نے کارروائی کے دوران گوشت کی ایک اور سبزی کی دو دکانوں کو سربمہر کیا۔ مذکورہ قصاب اور سبزی فروش زیادہ اور من مانی قمتیں لوگوں سے وصول کررہے تھے۔ Three Shops Sealed in Srinagar

سی اے پی ڈی کی کارروائی 3 دکانیں سربمہر

وہیں مذکورہ ٹیم نے خلاف ورزی کے مرتکب 75 دکانداروں سے 30 ہزار 5 سو روپے جرمانے کی رقم بھی وصول کی۔ واضح رہے کہ محکمہ نے رواں مالی سال کے دوران قانون کے خلاف ورزی کرنے والے 10 ہزار 20 دکانداروں سے 47 لاکھ20 ہزار 8 سو روپے جرمانے کی رقم وصول کی ہے جب کہ 175 دکانوں اور دیگر تجارتی یونٹس کو سربمہر کرنے کے علاوہ حکم عدولی کرنے والے 11 تاجروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔

اس دوران کشمیر صوبے کے انفورسمنٹ ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ کا تعاون کریں تاکہ اس طرح کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

JK Congress campaign committee غلام نبی آزاد نے جے کے کانگریس کمپین کمیٹی سے استعفیٰ دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details