سرینگر:نیشنل سرٹیفیکیشن آف پروگریس ٹو وارڈس ٹی بی فری (National certification of progress towards tb free) کے اعداد و شمار کے مطابق کشمیر کے تین اضلاع کپواڑہ ،پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں تپ دق کے کیسز میں 60 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے زیر نگرانی تیار کردہ اس سروے رپورٹ کے مطابق تینوں اضلاع میں ٹی بی کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کے لیے ٹی بی مراکز میں طبی اور نیم طبی عملہ شاباشی کا مستحق ہے۔
ٹی بی یعنی تپ دق کے معاملات میں نمایاں کمی آنے کے پیش نظر وادی کشمیر کے تین اضلاع کپواڑہ، پلوامہ اور اننت ناگ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ٹی بی کے خاتمے کے لیے حکومتی سطح پر ہورہے قابل قدر کام کی بدولت ہی ان تین اضلاع میں کامیابی حاصل ہو پائی ہے۔