اردو

urdu

ETV Bharat / city

Drug Peddlers Arrested in Pulwama: پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار - پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار

پلوامہ پولیس نے منشایات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنگلنہ پلوامہ سے ناکہ کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار شدہ افراد سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔Drug Peddlers Arrested in Pulwama

three-durg-peddlers-arrested-with-contraband-substances-in-pulwama
پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار

By

Published : Mar 17, 2022, 7:19 PM IST

ضلع پلوامہ میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پلوامہ کی ایک ٹیم نے پنگلنہ پلوامہ میں ایک ناکہ قائم کیا تھا۔

ناکہ پر چیکنگ کے دوران ایک ٹرک رجسٹریشن نمبر PB06M-2585 کو چیکنگ کے لیے روکا گیا جس میں تین افراد سوار تھے۔

تلاشی کے دوران مذکورہ گاڑی سے 4.5 کلو گرام فکی برآمد کی گئی۔ Drug Peddlers Arrested in Pulwama

پولیس نے ملزمین کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ افراد کی شناخت جیت مسی ولد منشی مسی، مندیپ سنگھ ولد کشمیر سنگھ اور گورپندر کمار ولد چنچل ناتھ کے طور پر ہوئی ہے جو کہ گورداسپورہ کے رہنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:


پولیس نے مذکورہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے جو منشیات کے استعمال کے جرم کے لیے استعمال کی گئی تھی۔

پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ 57/2022 انڈر سیکشن 8/15 این ڈی پیس ایس ایکٹ پلوامہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کی۔

وہیں پولیس نے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے منشیات فروشوں کے بارے میں معلومات لے کر آگے آئیں تاکہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details