شدید سردی کے چالیس دن پر محیط چلہ کلان کے استقبال کے لیے ٹیگور ہال سرینگر میں ایکٹیرز کریٹیو تھیٹر کی جانب سے تین روزہ تمدنی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا Istaqbaal-e-Chilai-e-Kalaan Festival In Srinagar گیا۔
"استقبال چلہ کلان" کے نام سے اس کلچرل پروگرام میں مختلف زبانوں میں موسیقی کے الگ الگ رنگ بکھیرے گئے جبکہ ڈرامہ کے علاوہ مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔
فیسٹول کی خاص بات یہ ہے کہ آج اس میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے وہ طلبہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو کہ گلوکاری ،اداکاری اور رقص و موسقیی میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔جبکہ اس تمدنی پروگرم میں خاص بچوں کو بھی موقعہ فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ بھی اپنی فنی صلاحیت ابھار سکے۔
مزید پڑھیں:Jashn E Chillai Kalan Festival in Shopian: فوج کی جانب سے شوپیاں میں 'جیشن چلہ کلاں' کا اہتمام
فیسٹول کے دوسرے دن بھی فن اود ادب سے وابستہ کئی شخصیات کے علاوہ نامور فنکاروں کے علاوہ طلبہ اور بچوں کی خاصی تعداد بھی ٹیگور ہال موجود تھیں
مشتاق علی خان کی رائے میں نئے آرٹس کو لوگوں کے سامنے روبروح کرانے کی خاطر اس طرح کے پروگرام کافی اہمیت کے حامل ہیں۔وہیں ایسے پروگرم کے انعقاد سے یہاں کی تہزیب و تمدن اور ثقافت کی عکاسی ہوتی ہے ۔
واضح رہے پیر اور بدھ کی درمیانی شب سردیوں کا بادشاہ چکہ کلان جلہ افروز ہو رہا ہے ۔
چلہ کلاں کیا ہے؟