شوپیان:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے ہیف شرمال علاقے میں گزشتہ روز مسلح تصادم کے مقام پر ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا جس میں 3 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
Mysterious Explosion in Shopian شوپیان میں پُراسرار دھماکہ، تین بچے زخمی - Armed clashes in Shopian
شوپیان میں مسلح تصادم کے مقام پر دھماکہ کی وجہ سے تین بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق پیر کے روز ہیف شرمال میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جس کے بعد آج صبح سکیورٹی فورسز نے علاقے کو خالی کیا۔ فورسز یہاں سے نکل گئے وہیں آج دن میں قریب تین بجے کئی بچے اسی رہائشی مکان کے پاس اکٹھا تھے کہ اچانک ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا جس میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔
اس حوالہ سے ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تین بچے معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت یاور احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ، بلال احمد اور کفایت احمد ولد مظفر احمد کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں معمولی چوٹ آئی ہے۔