جموں وکشمیر پولیس نے پیر کے روز این آئی ٹی کے دو طلباء اور ایک بریانی فروخت کرنے والے شخص کو عوامی مقام پر منشیات کا استعمال کرنے شراب نوشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دراصل حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا،اس ویڈیو میں سرینگر کے نشاط نامی علاقے کے لوگ منشیات کے عادی تین افراد کو شراب کے بوتلوں کے ساتھ پکڑلیا، جب اس واقعہ کی اطلاع نشاط پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کو ملی تو انہوں نے اس معاملہ کی تحقیقات کی،پولیس کی تحقیقات میں یہ پتہ چلا کہ پکڑے گئے تین افراد میں سے دو این آئی ٹی سرینگر کے طلبا ہیں،جبکہ ایک شخص بریانی فروش ہے۔
واضح رہے کہ نشاط پولیس علاقے میں منشيات کی روک تھام اور دیگر جرائم پر قابو پانے کے لئے مقامی باشندوں کی مدد سے کام کررہی ہے،پولیس علاقے میں موجود" لیلیٰ مجنون" نامی ایک پہاڑ پر اپنی خصوصی نظر رکھے ہو ے ہے، جوکہ مقامی لوگوں کے مطابق نہ صرف منشیات بلکہ دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کا بھی اڈہ بن چکا ہے۔