اردو

urdu

ETV Bharat / city

صحافیوں کی پٹائی کرنے والے پولیس افسران کا تبادلہ - Thrashing of journalists

جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر کو صحافیوں کی پٹائی کے حوالے سے دی گئی ہدایات کے کچھ دیر بعد ہی 6 پولیس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے جب کہ دیگر تین کو ڈسٹرک پولیس لائن سے بھیجا گیا ہے۔

صحافیوں کی پٹائی کرنے والے پولیس افسران کا تبادلہ
صحافیوں کی پٹائی کرنے والے پولیس افسران کا تبادلہ

By

Published : Aug 18, 2021, 3:23 PM IST

پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد، آفتاب احمد بٹ اور غلام مصطفیٰ کو ڈسٹرک پولیس لائن بھیجا گیا ہے۔'

صحافیوں کی پٹائی کرنے والے پولیس افسران کا تبادلہ

آرڈر کاپی شیئر کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 'محمد اسحاق کو کوٹھے باغ پولیس اسٹیشن سے راج باغ بھیج دیا گیا ہے، مدثر نظر کو راج باغ سے کوٹھی باغ لایا گیا ہے، وہیں منظور احمد کو بغیاس پولیس اسٹیشن سے نہرو پارک بھیجا گیا ہے اور شیخ عادل کو بغیاس بھیجا گیا ہے۔ شوکت علی درزی کو اردو بازار سے میسوما بھیجا گیا ہے وہیں ظاہر نثار کو نشاط پولیس اسٹیشن بھیجا گیا ہے'۔ اُن کا کہنا ہے کہ 'ان تمام افسران پر صحافیوں کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے الزامات عائد ہیں۔ یہ کارروائی ہنگامی بنیاد پر کی گئی ہے'۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں صحافیوں اور عزاداروں کی پٹائی

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے جہانگیر چوک میں پولیس نے صحافیوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس میں کئی صحافیوں کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details