وادی کشمیر کے صوبائی کمشنر پنڈورانگ کوڈباراو پولے نے ای ٹی وے بھارت کے نمائندے میر فرحت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر کے حیدرپورہ متنازع تصادم Hyderpora Encounter میں تین شہریوں کی ہلاکت کی جانچ کی جارہی ہے اور قصورواروں کو قانون کے دائرے میں سامنے لایا جائے گا۔
صوبائی کمشنر کشمیر Divisional Commissioner Kashmir نے بتایا کہ وادی میں سرما اور برفباری کے تناطر میں انتظامیہ نے بجلی نظام کو مستحکم Electricity Situation Kashmir بنایا ہے،تاکہ بجلی کی عدم دستیابی کو موسم سرما میں کم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی انتظامیہ کا ساتھ دیکر بجلی کو سنجیدگی سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور غیر ضروری طور بجلی کو ضائع کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔پی کے پولے Pandurang K. Poleنے کہا کہ برفباری کے وقت رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے معقول انتظامات کئے گئے ہیں اور برف صاف کرنے کے لیے جدید مشینری کو کشمیر میں گزشتہ سرما میں تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے اقتصادیات کو زیر غور رکھتے ہوئے سیاحت کو کووڈ ایس او پیز کے تحت بحال Tourism In Kashmir کیا گیا ہے۔وہیں کورونا وائرس کے وبا کے تناظر میں تعلیمی ادارے بشمول نجی کوچنگ مراکز بند رکھیں جائے گے۔صوبائی کمشنر کشمیر کا کہنا ہے کہ ان لائن موڈ سے ہی کوچنگ کی اجازت دی جائے گی۔
سیکورٹی صورتحال Security Situation In Kashmir پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ سرینگر اور وادی میں شہریوں کی ہلاکت کو دیکھتے ہوئے شہروں و قصبوں میں سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں جس سے عوام کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔