اردو

urdu

ETV Bharat / city

5196 Pilgrims from Jammu and Kashmir will Perform Hajj: امسال جموں وکشمیر سے پانچ ہزار سے زائد عازمین، حج کا فریضہ انجام دیں گے - عمرہ بکنگ کے نام پر دھوکہ دینے والے آپریٹرز سے ہوشیار رہنے کی اپیل

سعودی عرب کی حکومت نے جمعہ کو حج 2022 کا اعلان کرتے ہوئے امسال کے حج کوٹے کو حتمی شکل دی ہے جس کے مطابق رواں برس دنیا بھر سے دس لاکھ افراد فریضۂ حج انجام دیں گے۔ 5196 Pilgrims from Jammu and Kashmir will Perform Hajj

5196 Pilgrims from Jammu and Kashmir will Perform Hajj: امسال جموں وکشمیر سے پانچ ہزار سے زائد عازمین، حج کا فریضہ انجام دیں گے
5196 Pilgrims from Jammu and Kashmir will Perform Hajj: امسال جموں وکشمیر سے پانچ ہزار سے زائد عازمین، حج کا فریضہ انجام دیں گے

By

Published : Apr 23, 2022, 7:11 AM IST


ایسے حالات میں جب کہ کورونا کا خوف ایک بار پھر سے میں منڈلانے لگا ہے، حکومت ہند نے حج 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ بھارت سے 55 ہزار ایک سو 64 خواہشمند افراد حج ادا کریں گے جس میں جموں وکشمیر کے 5ہزار ایک سو 96عازمین بھی شامل ہیں ۔ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے مقابلے میں ریاست اتر پردیش کے سب سے زیادہ 8 ہزار افراد حج کا فریضہ انجام دیں گے۔ 5196 Pilgrims from Jammu and Kashmir will Perform Hajj۔ سعودی حکومت کی جانب سے حج کوٹے کا اعلان دو برس کے عرصے کے بعد کیا گیا۔ کیونکہ سال 2021 اور 2022 میں عالمی وبائی بیماری کورونا کی وجہ سے غیر ملکی زائرین کے لیے حج پر پابندی عائد تھی وہیں اس برس سعودی حکومت نے 65 برس سے کم عمر افراد کو ہی حج کرنے کی اجازت دی ہے۔

ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکیٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام میر کے مطابق مجموعی طور پر اس برس حج کمیٹی کو دس ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور تمام امیدواروں کی عمر 65 برس سے کم ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایسے میں کوٹہ 5 ہزار ایک سو 96 ہی ہے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھ کر 26 اپریل کے بعد قرعہ اندازی عمل میں لائی جارہی ہے اور پھر منتخب امیدواروں کی فہرست حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی ۔ بعد میں عازمین حج کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رقم کا الگ سے اعلان بھی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:



واضح رہے جموں وکشمیر سے پہلی پرواز 31 مئی کو عازمین کا پہلا قافلہ لےکر روانہ ہو گی ۔وہیں حج ہاؤس سرینگر سے بین الاقوامی ہوائی اڈے تک حجاج کرام کو لینے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details