اردو

urdu

ETV Bharat / city

Thief Gang Busted in Srinagar سری نگر میں چورنیوں کے گروہ کا پردہ فاش - سری نگر میں چور گینگ کا پردہ فاش

سری نگر پولیس نے چورنیوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور تین خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اسٹیشن صورہ میں شوکت احمد مسگر نے ان کے خلاف تحریری طور پر شکایت درج کرائی تھی۔ Thief Gang Busted in Srinagar

سری نگر میں چورنیوں کے گروہ کا پردہ فاش
سری نگر میں چورنیوں کے گروہ کا پردہ فاش

By

Published : Oct 15, 2022, 8:12 AM IST

سری نگر:سری نگر پولیس نے چورنیوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے تین خواتین کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے مالہ مسروقہ برآمد کرکے ضبط کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن صورہ میں شوکت احمد مسگر ولد مرحوم محمد امین ساکن الٰہی باغ بژھ پورہ صورہ نے تحریری طور پر شکایت درج کی کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ راجباغ سے صورہ ایک نجی بس میں سفر کر رہے تھے جس میں تین نقاب پوش نامعلوم خواتین بھی موجود تھیں اور جب وہ بس سے اترے تو انہوں نے پایا کہ اہلیہ کی ایک سونے کی چوڑی پر ہاتھ صاف کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 97 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ Three Women Arrested by Srinagar Police

یہ بھی پڑھیں: Car Jackers Busted In Budgam بڈگام میں گاڑی چور گروہ کے دو افراد گرفتار

تحقیقات کے دوران پولیس نے تین مشتبہ خواتین جن کی شناخت کلثومہ ساکن نور باغ ، ربینہ ساکن نارہ بل اور شانو ساکن نارہ بل کے بطور ہوئی کی۔ گرفتاری عمل میں لا کر اُن سے پوچھ تاچھ شروع کی۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران پوچھ گچھ گرفتار سارق خواتین نے اپنا جرم قبول کیا اور اُن کی نشاندہی پر چرائے گئی سونے کی ایک چوڑی برآمد کی گئی ۔ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور مزید مالہ مسروقہ برآمد ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details