اردو

urdu

ETV Bharat / city

Reaction on Budget 2022: 'بجٹ میں جموں و کشمیر کے لیے کچھ خاص نہیں' - نئے کشمیر کے متعلق محض بلند وبانگ دعوے

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں رواں مالی سال کے لیے بجٹ Finance Minister Nirmala Sitharaman Presented the Union Budget پیش کیا، جس پر جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور تجارتی انجمنوں نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا۔

Reaction on Budget 2022
Reaction on Budget 2022

By

Published : Feb 1, 2022, 9:33 PM IST

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے لیے اس بجٹ میں کوئی خاص پکیج No Special Package in this Budget for Jammu & Kashmir نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی نئے کشمیر کے متعلق بلند بانگ دعوے کر رہی ہے، لیکن بجٹ ہی اس کا جواب ہے کہ کس طرح سے مرکزی حکومت کشمیر کو انتخابات کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

Reaction on Budget 2022

عام شہریوں کا کہنا ہے کہ بجٹ میں مہنگائی کو دور کرنے کے لیے کوئی رعایت نہیں No Concession in the Budget to Remove Inflation رکھی گئی ہے اور نہ ہی نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوئی پالسی یا پکیج رکھا گیا۔

ایک مقامی شخص فردوس الہی نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ سات برسوں سے بے روزگاری انتہا پر پہنچ چکی ہے، جس کو دور کرنے کے لیے بجٹ میں پیکج ہونا چاہیے تھا، لیکن ایسا کچھ نہیں رکھا گیا۔

کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اگرچہ کشمیر کے تاجروں نے حکومت کے سامنے اپنے تجاویز اور مطالبات بجٹ سے قبل پیش کیے تھے لیکن بجٹ سامنے آنے کے بعد انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق حسین نے کہا کہ گذشتہ برسوں سے کشمیر کی اقتصادی صورتحال کو شدید نقصان کا سامنا ہے، جس کی بحالی کے لیے بجٹ میں لائحہ عمل یا پکیج کی ضرورت تھی لیکن بجٹ بالکل اس کے برعکس ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details