سرینگر:سرینگر کے ایک نجی اسکول میں ایک درجن سے زائد بچے ہاتھ، پاؤں اور منہ یعنی (HFMD) انفیکشن سے متاثر پائے گئے ہیں۔ یہ ہاتھ، پاؤں اور منہ کی بیماری ایک ہلکا وائرل انفیکشن ہے جو چھوٹے بچوں میں عام ہے۔ علامات کے طور پر اس بیماری سے منہ میں زخم اور ہاتھوں اور پیروں پر خارش پیدا ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر director health services of Kashmir ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ یہ انفیکشن معمولی ہے اور اس بیماری سے خوف زدہ یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
فوٹ ہینڈ اینڈ ماؤتھ ڈیسیز سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر یہ بھی پڑھیں:
اس سلسلہ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر Dr Mushtaq Ahmed Rather نے کہا کہ البتہ اس انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے تاکہ اسے دیگر بچوں میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری کو بچوں میں پھیلاؤ سے روکنے کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص دھیان رکھنا ہوگا اور اس کے علاوہ متاثرہ بچوں کو علاحدہ رکھا جانا چاہیے، ایسی صورت میں یہ انفیکشن مزید نہیں پھیل نہیں سکتا ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے کہا کہ ہاتھ، پاؤں اور منہ کی یہ بیماری صرف سرینگر کے ایک نجی اسکول کے چند بچوں میں پائی گئی ہے۔ باقی اسکولوں میں ایسی کسی قسم کی بیماری بچوں میں نہیں دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ ہاتھ، پاؤں اور منہ کا انفیکشن یہ انتہائی متعدی بیماری ہے جو کہ 4 سے 5 سال کے عمر کے بچوں میں پائی جاتی ہے۔