اردو

urdu

ETV Bharat / city

ترال ڈاڈسرہ میں زیارت گاہ کی سیف توڑ کر نقب زنوں نے رقم لوٹ لی

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے ڈاڈسرہ میں نقب زنوں نے مقامی زیارت گاہ اور مسجد کی سیفوں کو توڑ کر نذرانے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

By

Published : Aug 21, 2021, 10:36 PM IST

ترال ڈاڈسرہ میں زیارت گاہ کی سیف توڈ کر نقب زن فرار
ترال ڈاڈسرہ میں زیارت گاہ کی سیف توڈ کر نقب زن فرار

ڈاڈسرہ ترال میں نقب زنوں نے مقامی زیارت گاہ اور مسجد کی سیفوں کو توڑ کر نزرانے کی رقم لوٹ لی، جس کے بعد مقامی لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگ اس بات پر حیران ہے کہ آخر اس زیارت کی سیفوں کو بار بار نشانہ بنانے کے باوجود پولیس کی جانب سے کاروئی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔

ترال ڈاڈسرہ میں زیارت گاہ کی سیف توڈ کر نقب زن فرار


مقامی اوقاف کمیٹی کے رکن غلام محی الدین وانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ نقب زنوں نے کس طرح دن کے اجالے میں زیارت گاہ اور مقامی مسجد کے سیفوں کو توڑکر رقم لوٹ لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی اس قسم کی وارداتیں ہوئی ہیں لیکن سیول اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے انتظامیہ سے جلداز جلد چوروں کو گرفتار کرنے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کےلیے مناسب کاروائی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details