اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ٹینڈرنگ نظام، پنچایتی نظام کو فعال اور شفاف بنانے میں معاون ثابت ہوگا'

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بلاک سطح پر تعمیراتی کاموں کو ٹھیکوں کے بجائے ٹینڈرنگ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عام لوگ بھی ان تعمیراتی کاموں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

'ٹینڈرنگ نظام، پنچایتی نظام کو فعال اور شفاف بنانے میں معاون ثابت ہوگا
'ٹینڈرنگ نظام، پنچایتی نظام کو فعال اور شفاف بنانے میں معاون ثابت ہوگا

By

Published : Aug 26, 2021, 6:20 PM IST

انتظامیہ نے بلاک سطح پر 3 لاکھ سے زائد تعمیراتی کام کو ٹینڈرنگ کے ذریعے کرانے کی ہدایت جاری کی ہے، انتظامیہ کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جموں و کشمیر میں پنچایتی نظام کو بہتر، فعال اور شفاف بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔

'ٹینڈرنگ نظام، پنچایتی نظام کو فعال اور شفاف بنانے میں معاون ثابت ہوگا

لوگوں کا ماننا ہے کہ اس فیصلے سے سیاسی یا بیریوکریسی کی مداخلت ختم ہوجائے گی اور ٹینڈرنگ نظام سے کام میں شفافیت آئے گی کیونکہ بلاک سطح پر تعمیراتی کاموں کے ٹھیکے بیشتر سیاسی اثر رسوخ والوں کو ملتے ہیں، جس سے عام لوگ محروم رہ جاتے ہیں۔

انتظامیہ کی ہدایت کے بعد متعلقہ پنچایتی حلقے کا ووٹرز اس حلقے میں ہونے والے تعمیراتی کام کا ٹینڈر لے سکتے ہیں جبکہ دوسرے حلقے کا شخص اس کا اہل نہیں ہوگا۔ انتظامیہ کی جانب سے اس نظام کو متعارف کرائے جانے پر پنچایتی حلقوں سے منسلک افراد نے اس کا خیر مقدم کیا ہے ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ 'اس سے قبل ٹھیکے انہیں افراد کو دیے جاتے تھے جو سیاسی اثر رسوخ والے تھے'۔

جموں و کشمیر میں 143 بلاک ہیں، جن میں 4 ہزار 128 پنچایتی حلقے ہیں اور ان حلقوں میں 40 ہزار سے زائد پنچ و سرپنچ منتخت کئے جاتے ہیں۔ گذشتہ برس انتظامیہ نے ڈی ڈی سی انتخابات بھی کرائے جن میں 280 ڈی ڈی سی ممبران منتخب ہوئے۔


مزید پڑھیں:بین الاقوامی معیار کی دستکاری مصنوعات کی خواتین کو ترغیبی مہم


انتظامیہ نے پنچایتی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی بجٹ کے ذریعے ہر مالی سال میں ڈی ڈی سی حلقے میں 75 لاکھ روپے اور ہر پنچایتی حلقے میں 25 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'بجٹ اور ٹھیکہ نظام کو شفاف بنانے کے لئے بلاک سطح پر بھی ٹینڈرنگ نظام کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details