رمضان کے مہینے میں اگر حلیم نہ ہو تو حیدر آباد کے روزے داروں کی افطار جیسے پھیکی ہوتی ہے۔
حلیم ایشیا کے معروف پکوانوں میں سے ایک ہے جو رمضان المبارک میں حیدرآباد میں خاص طور پر سے دستیاب ہوتی ہے۔
یہاں کے لوگ حلیم بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد جہاں ہوٹلوں میں حلیم کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتی ہے وہیں بہت سے لوگ اسے اپنے گھروں میں بھی تیار کرتے ہیں۔