اردو

urdu

ETV Bharat / city

لیفٹیننٹ گورنر نے ڈوڈہ سڑک حادثے میں زخمیوں کی عیادت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے جی ایم سی کے ڈاکٹروں کو واضح ہدایات دی کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بہترین طبی امداد فراہم کریں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ڈوڈہ سڑک حادثے میں زخمیوں کی عیادت کی
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈوڈہ سڑک حادثے میں زخمیوں کی عیادت کی

By

Published : Oct 28, 2021, 10:33 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے ڈوڈہ سڑک حادثہ میں زخمی اَفراد کی عیادت کی۔ زخمیوں کو لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر فوری طور پر جی ایم سی جموں پہنچایا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ڈوڈہ سڑک حادثے میں زخمیوں کی عیادت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے جی ایم سی کے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بہترین طبی دیکھ ریکھ کو یقینی بنائیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کی اور اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ان کنبوں کو تمام ضروری مدد فراہم کریں جنہوں نے حادثہ میں اپنے عزیزوں کو کھودیا ہے اور جو سڑک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈوڈہ: سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک، ایک درجن زخمی

اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو تین لاکھ روپے کا معاوضہ فوری اِمداد کے طور پر دینے کا اعلان کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سدھن شرما کے علاوہ دیگر سینئر اَفسران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details